حماس کے حملے کی ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی

میجرجنرل شیلومی کو خفیہ ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے

حماس کے حملے کی ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی

7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کے بعد اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ، میجرجنرل اہرن ہالیوا، نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اہرن ہالیوا نے اس ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس واقعے کی تفصیل سے جانچ کی جا سکے۔حماس کے حملے کے بعد اسرائیلی دفاعی نظام اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے جواب میں، اسرائیلی فوج میں اہم تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔

میجرجنرل شیلومی کو خفیہ ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی پہلی ترجیح اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو قرار دیا ہے، جو حماس کے قبضے میں ہیں۔یہ تبدیلیاں ایک ایسے وقت پر سامنے آئیں ہیں جب اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں اس بڑھتے ہوئے تناؤ سے نمٹنے کے لیے، امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن خطے میں پہنچ چکا ہے، جبکہ یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہلے ہی وہاں موجود ہے۔علاوہ ازیں، جنوبی لبنان اور غزہ میں اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں، جن میں حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کے لیے فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش بڑھ رہی ہے

web

Recent Posts

بولیویا میں مالک کی موت کے بعد 8 سال سے اسپتال کے باہر موجود مرغا توجہ کا مرکز بن گیا

  عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…

1 دن ago

لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا ویکسین کی بھی قلت، قیمت میں 440 روپے اضافہ

  لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا (فلو) سے بچاؤ کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، جبکہ دستیاب ویکسین…

1 دن ago

جنوبی افریقا نے دنیا کی سب سے طویل مال گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

  کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…

1 دن ago

ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 میں متعارف کرانے کا امکان

  ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…

1 دن ago

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…

1 دن ago

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…

1 دن ago