بیٹے کی شادی کے دوران مکیش امبانی کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا؟

دولت میں اضافے کے بعد وہ دنیا کے 11 ویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں

بیٹے کی شادی کے دوران مکیش امبانی کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا؟

نئی دہلی: مکیش امبانی کا شمار ایشا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور ان کا خاندان شادی کی شاندار تقریبات کے حوالے سے پوری دنیا میں اپنی ایک خاص شہرت رکھتا ہے۔ ان کی شادیوں میں  ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے علاوہ مشہور کرکٹرز، ریسلر، گلوکار، بزنس مین بھی شرکت کرتے ہیں۔

مکیش انبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی کی شادی تقریبات ساتھ ماہ تک جاری رہیں۔ اننت امبانی کی شادی میں ملکی اور غیر ملکی سربراہان مملکت نے خصوصی شرکت کی۔

ایک اندازے کے مطابق اننت امبانی کی شادی پر 5000 کروڑ روپے سے خرچ ہوئے۔ اس دوران مکیش امبانی کی دولت میں 25000 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مکیش امبانی کے اثاثے 118 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 121 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں وہ دنیا کے گیارہویں امیر ترین شخص بن گئے۔

مکیش امبانی کی دولت میں اضافے کی وجہ ان کے شیئرز کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہونا ہے، حالانکہ وہ پورا مہینہ اپنے بیٹے کی شادی میں مصروف رہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago