چین کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان کامیاب مذاکرات 17 سالہ اختلافات کا خاتمہ

ان مذاکرات میں حماس اور الفتح کے نمائندوں نے بھی شرکت کی

چین کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان کامیاب مذاکرات 17 سالہ اختلافات کا خاتمہ

بیجنگ:چین کی ثالثی میں حماس اور الفتح سمیت 14 دیگر فلسطینی دھڑوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے تین روزہ مذاکرات کامیاب رہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، مذاکرات 21 سے 23 جولائی تک جاری رہے۔

ان مذاکرات میں حماس اور الفتح کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور فریقین نے باہمی اختلافات کو ختم کرنے اور اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ مذاکرات اس لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اس وقت عروج پر ہے اور حماس اور الفتح کے درمیان اختلافات 17 سال پرانے ہیں۔

ثالثی اور فریقین کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم تاحال اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ واضح ہوا ہے کہ کن نکات پر اتفاق رائے حاصل ہوا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی حماس اور الفتح کے رہنما چین میں جمع ہوئے تھے، لیکن وہ مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے تھے۔ 2006 کے انتخابات کے بعد حماس نے غزہ میں حکومت بنائی جبکہ مغربی کنارے میں الفتح گروپ کی حکومت ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago