کس ملک کے باشندوں نے سب سے زیادہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی؟

اسلامی سال کے پہلے تین ماہ میں 14 لاکھ 86 ہزار 880 سے زائد افراد نے مسجد نبویؐ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی

کس ملک کے باشندوں نے سب سے زیادہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی؟

مدینہ منورہ:مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے دنیا بھر سے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، اسلامی سال کے پہلے تین ماہ میں 14 لاکھ 86 ہزار 880 سے زائد افراد نے مسجد نبویؐ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔
سب سے زیادہ زائرین انڈونیشیا سے آئے، جن کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار 696 رہی۔ پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار 793، بھارت سے 1 لاکھ 79 ہزار 52، عراق سے 1 لاکھ 22 ہزار 557، اور بنگلہ دیش سے 76 ہزار 940 افراد نے مسجد نبویؐ کا رخ کیا۔
رواں سال عمرہ سیزن کے دوران زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
انتظامیہ نے زائرین کی صحت اور سلامتی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ وہ پرسکون اور محفوظ ماحول میں اپنی عبادات کر سکیں۔
مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ زائرین کی بہتر رہنمائی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے افراد اپنے روحانی سفر کو بہتر انداز میں مکمل کر سکیں۔
یہ اقدامات زائرین کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں تاکہ وہ مسجد نبویؐ کی برکتوں سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔

 

 

 

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago