پیر, ستمبر 14, 2026, 8:39 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سجیل-2: ایران کا اسرائیل پر داغا گیا خطرناک میزائل کتنی تباہ کن صلاحیت رکھتا ہے؟

in اہم خبریں, ورلڈ
0 0

تہران (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں ‘سجیل-2’ میزائل دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ میزائل محض فائر پاور کا مظاہرہ نہیں بلکہ ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی و اسٹرٹیجک صلاحیت کا اعلان بھی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران نے اسرائیل پر حملے کے لیے جس ‘سجیل-2’ میزائل کا انتخاب کیا، وہ نہ صرف دو ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ٹھوس ایندھن (Solid Fuel) سے چلنے کی وجہ سے فوری ردعمل میں بھی زیادہ موثر ہے۔

اسرائیلی عسکری نامہ نگار ڈورون کدوش نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سجیل-2 ان چند میزائلوں میں سے تھا جنہوں نے اسرائیل کے دفاعی نظام کو چکما دے کر ڈین بلاک کے علاقے کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق، اس میزائل کا وزن، پے لوڈ (500 سے 650 کلوگرام تک دھماکا خیز مواد) اور دائرہ اثر معمولی نہیں بلکہ انتہائی خطرناک اور غیر معمولی تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام  جسے دنیا کا جدید ترین نظام سمجھا جاتا ہے کئی سجیل میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

ماہرین کے مطابق، سجیل-2 کی سب سے اہم خصوصیت اس کا دو مرحلوں پر مشتمل ٹھوس ایندھن والا انجن ہے، جس سے میزائل کو لانچ کرنے کے لیے کم وقت درکار ہوتا ہے، جبکہ اس کی رفتار اور ہدف پر دقت سے حملہ کرنے کی صلاحیت اسے ایرانی میزائل نظام میں خاص بناتی ہے۔ ایران عام طور پر اپنے مغربی علاقوں سے اسرائیل کی جانب میزائل فائر کرتا رہا ہے، لیکن سجیل-2 کی طویل رینج کے باعث اب ایران ملک کے کسی بھی حصے سے اسرائیل کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسرائیل پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ میزائل حملے کسی مخصوص خطے تک محدود نہیں رہے۔

ایرانی حکام کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں داغے گئے میزائلوں کی یہ 13ویں لہر تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی آباد کار اب یا تو شیلٹرز میں محدود ہو جائیں یا پھر "قبضہ کی گئی زمین” کو چھوڑ کر فرار ہو جائیں۔ ایران نے 1990 کی دہائی کے آخر میں میزائل ٹیکنالوجی پر کام شروع کیا تھا، اور 2008 میں سجیل میزائل کی پہلی کامیاب آزمائش کی گئی۔ آج یہ میزائل خطے میں طاقت کا توازن بدلنے والا عنصر بنتا جا رہا ہے۔ عسکری تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر ایران نے یہ میزائل بڑی تعداد میں اسٹاک کر رکھے ہیں، تو یہ نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے خطے کے لیے نئی اسٹریٹیجک چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔

Previous Post

پاکستان ریلوے کا کرایوں میں اضافہ

Next Post

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 121600 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مزیدخبریں

اہم خبریں

غازی آباد زیادتی کیس، ملزم اور اے ایس آئی کی ضمانت خارج

09/14/2026
اہم خبریں

لاہور میں 258 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

09/14/2026
اہم خبریں

لاہور: ہربنس پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جان جاں بحق

09/14/2026
اہم خبریں

پی ایچ اے کا لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

09/14/2026
اہم خبریں

تھانوں میں کرپشن، شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کے لئے خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب ہوں گی

09/14/2026
اہم خبریں

نشتر کالونی : 60 سالہ شہری کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری

09/14/2026
Next Post

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 121600 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

غازی آباد زیادتی کیس، ملزم اور اے ایس آئی کی ضمانت خارج

09/14/2026

لاہور میں 258 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

09/14/2026

لاہور: ہربنس پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جان جاں بحق

09/14/2026

پی ایچ اے کا لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

09/14/2026

تھانوں میں کرپشن، شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کے لئے خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب ہوں گی

09/14/2026

نشتر کالونی : 60 سالہ شہری کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری

09/14/2026

جون 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« مئی   جولائی »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd