ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ: کمانڈ و انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز تباہ، جنگ کا فیصلہ ہم کریں گے: جواد ظریف

تہران (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی جنگی صورتحال میں ایران نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ ایرانی افواج نے ’’آپریشن وعدہ صادق سوم‘‘ کے تحت اسرائیل پر تازہ ترین بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے، جسے اسرائیلی میڈیا نے حالیہ جنگ کا ’’سب سے بڑا حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔ اس طاقتور کارروائی میں ایران نے اسرائیلی فوجی کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز اور حساس مراکز کو براہ راست نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 65 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں اسرائیلی انٹیلی جنس کیمپ اور یونٹ 8200 جیسے اہم دفاعی ادارے تباہ ہوئے ہیں۔ ساروکا اسپتال کو بھی قریب واقع فوجی مراکز کے باعث جزوی نقصان پہنچا۔ اس حملے کے بعد جاری کردہ ویڈیو میں ایرانی میزائلوں کو اسرائیلی علاقوں میں ٹھیک نشانے پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایرانی حملے کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کی ’’بھاری قیمت چکانی ہوگی۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائلوں نے شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، تاہم ایران نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کے دعوے کو ’’صیہونی جھوٹ کا پلندہ‘‘ قرار دیا۔ مشن کے مطابق ایران نے دفاعی حق استعمال کرتے ہوئے صرف ان اہداف کو نشانہ بنایا جو براہ راست ایران پر حملوں میں ملوث یا صیہونی جارحیت کی حمایت کر رہے تھے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے نہ صرف اسرائیل بلکہ اس کے ساتھ منسلک مغربی قوتوں، خصوصاً امریکا کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت کرے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس حوالے سے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ امریکا کی مدد کے بغیر اسرائیل ’’ایک دن‘‘ بھی ایران کا سامنا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم مغربی اقوام کی طرح نہیں ہے جس پر دباؤ ڈال کر مرضی کے فیصلے تھونپے جا سکیں۔ قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران پر ’’امن کی شرائط‘‘ مسلط نہیں کی جا سکتیں، اور نہ ہی ایران کسی بیرونی دباؤ کے سامنے جھکے گا۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس تنازع پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی، لیکن یہ ضرور فیصلہ ایران ہی کرے گا کہ یہ جنگ کب اور کیسے ختم ہوگی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ظریف نے اسرائیل کو ’’نسل کش بزدل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم حملہ آوروں کو ناک آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی کسی ملک پر جارحانہ حملہ نہیں کیا، لیکن جب بھی قوم کو للکارا گیا، اس نے ناقابل یقین مزاحمت کی قوت دکھائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’عمارتیں گرائی جا سکتی ہیں مگر علم اور عزم کو تباہ نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر جب 9 کروڑ محب وطن ایرانی قوم موجود ہو۔‘‘

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago