ترکیہ: پہاڑی ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 ہلاک، درجنوں زخمی

ایک عینی شاہد نے کہا کہ یہ منظر قیامت جیسا تھا۔

ترکیہ: پہاڑی ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 ہلاک، درجنوں زخمی

ترکیہ کے پہاڑی علاقے بولو کے مشہور اسکی ریزورٹ ہوٹل میں آگ لگنے سے 76 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
آگ رات تقریباً ساڑھے تین بجے ہوٹل کے ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی اور تیزی سے پھیل گئی۔ مہمانوں نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں اور چادروں کی مدد سے نیچے اترنے کی کوشش کی، مگر بدقسمتی سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ایک عینی شاہد نے کہا کہ یہ منظر قیامت جیسا تھا۔

فائر بریگیڈ اور ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت ہوٹل میں 238 مہمان موجود تھے۔ کچھ لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی جا رہی ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔ وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور اس سلسلے میں 9 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس اور پراسیکیوشن آگ لگنے کے اسباب کا جائزہ لے رہے ہیں، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ یہ حادثہ ان دنوں پیش آیا جب اسکول کی تعطیلات کے دوران سیاح بولو کے پہاڑی علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

web

Recent Posts

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان…

11 گھنٹے ago

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…

11 گھنٹے ago

پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا

پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ…

11 گھنٹے ago

پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…

13 گھنٹے ago

بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…

1 دن ago

پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ

پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر…

1 دن ago