ایران کا آبنائے ہرمز بند اور امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان

تہران (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — امریکہ کے ایران کی تین حساس ترین جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ ایران نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے نہ صرف شدید ردعمل دیا بلکہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے اور مشرق وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اثاثوں کو ہدف بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ردعمل میں کہا کہ "امریکہ نے جنگ میں خود کو جھونک دیا ہے اور یہ لڑائی اس کے لیے ایران سے کہیں زیادہ نقصان دہ ثابت ہوگی۔” ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری، عزت اور عوام کے دفاع کے لیے تمام راستے اختیار کرے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر امریکی حملے اشتعال انگیز، افسوسناک اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دیرپا اور سنگین نتائج نکلیں گے، اور ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس حملے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گا۔

پاسداران انقلاب نے اپنے سخت ترین بیان میں کہا ہے کہ "یہ جنگ اب شروع ہو چکی ہے۔ خطے میں موجود ہر امریکی فوجی یا شہری اب ایران کے ہدف پر ہے۔” ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کا فوری جواب دیا جائے گا اور ایران مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا۔ اسی دوران ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، جو کہ دنیا کے تیل کے سب سے اہم بحری راستوں میں سے ایک ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ "یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ اب محفوظ نہیں رہے گا، اور وہ یورپ تک نہیں پہنچ سکے گا۔”

ایران کی جوہری توانائی تنظیم نے امریکہ کی بمباری کو "وحشیانہ حملہ” قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرے۔ ادارے نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) پر بھی شدید تنقید کی اور اسے "غیر ذمہ دار اور بعض صورتوں میں معاون” قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری سائنسدان دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، اور ایران اپنی جوہری ترقی کے سفر کو جاری رکھے گا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی تنصیبات پر ہونے والے نقصان کی ابتدائی جانچ کے بعد ایرانی حکام نے کہا ہے کہ صرف سطحی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، زیرِ زمین سہولیات محفوظ ہیں، اور تابکاری پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

قم کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہریوں کو کسی قسم کے تابکاری خطرات لاحق نہیں۔ فردو تنصیب کے اردگرد علاقوں میں مکمل سکون ہے، اور وہاں کے مکینوں کو فوری طور پر کسی خطرے کا سامنا نہیں۔ ایران کے قریبی حلیف اور خطے کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی امریکہ کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام عالمی امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ "امریکی جارحیت کشیدگی میں خطرناک اضافہ کرے گی، اور یہ اقوام متحدہ کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔”

یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے بھی حملے کے بعد بیان دیا ہے کہ "یہ جنگ اب شروع ہو چکی ہے اور دشمن کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔” ان کے مطابق اب امریکہ مار کر پیچھے ہٹنے کی روش اختیار نہیں کر سکتا، کیونکہ یہ صرف ایک حملہ نہیں بلکہ بڑی جنگ کا آغاز ہے۔

web

Recent Posts

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے…

2 دن ago

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی…

2 دن ago

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

رابعہ انعم کی والدین سے بچوں کی حفاظت کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل پاکستان کی معروف اینکر اور…

2 دن ago

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کا کینسر کی تشخیص اور صحتیابی سے متعلق اہم انکشاف پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز…

2 دن ago

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آبدیدہ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس…

2 دن ago

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

بھارت: ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر…

2 دن ago