سابق ’را‘ چیف سے بھارت کشیدگی سے متعلق سوال پوچھنے پر بھارتی صحافی کے ساتھ چونکا دینے والا سلوک

نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت (اے ایس دلت) نے ایک انٹرویو کے دوران اس وقت سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے پاکستان سے متعلق سوال پوچھنے پر نہ صرف صحافی کو گالیاں دیں بلکہ اسے دھکے دے کر باہر بھی نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک مقامی بھارتی صحافی اے ایس دلت کا انٹرویو کر رہا تھا اور دورانِ گفتگو اس نے پہلگام واقعے اور اس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال سے متعلق سوالات شروع کر دیے۔ صحافی نے ایک خاص نکتہ اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ’’ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، کیا یہ درست ہے؟‘‘ اس سوال پر اے ایس دلت آپے سے باہر ہو گئے۔ انہوں نے صحافی کو نہایت سخت لہجے میں کہا، ’’مجھے اس بات کا ثبوت دو کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔‘‘ چند لمحوں بعد صورت حال مزید خراب ہو گئی جب اے ایس دلت نے صحافی کو گالیاں دینا شروع کر دیں، مائیک اٹھا کر پھینک دیا، اور سختی سے اسے انٹرویو کے کمرے سے باہر نکال دیا۔

یہ واقعہ نہ صرف صحافی برادری کے لیے چونکا دینے والا تھا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں کئی صارفین اسے ’’اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ سابق ’را‘ چیف کی یہ شدید ردعمل اس بات کا عندیہ دے رہا ہے کہ شاید ان کے پاکستان سے متعلق کسی قسم کے روابط پر سوال اٹھانا بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے حساس موضوع ہے۔

 یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اے ایس دلت کو پاکستان سے متعلق سوالات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہو، مگر کسی صحافی کو اس طرح جسمانی طور پر دھکے دے کر نکالنا اور گالیاں دینا نہ صرف غیر متوقع تھا بلکہ سابق سرکاری اہلکار کے شایانِ شان بھی نہیں سمجھا جا رہا۔ واقعے کے بعد انٹرویو ریکارڈ کرنے والی ٹیم نے فوری طور پر کیمرے بند کر دیے اور معاملے کو دبانے کی کوشش کی، تاہم کچھ ویڈیوز اور آڈیو کلپس لیک ہو کر عوام تک پہنچ گئیں جن میں اے ایس دلت کی آواز میں غصے بھرے جملے اور توہین آمیز الفاظ واضح سنے جا سکتے ہیں۔

web

Recent Posts

یکم ربیع الاول سے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف

سعودی عرب نے پاکستان، بھارت، مصر اور بنگلادیش سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے لازمی "نسک فوڈ واؤچر" متعارف…

2 گھنٹے ago

ہماری عزتِ نفس کا تماشا نہ بنائیں، کامیڈین اللہ رکھا مرحوم کی بیٹیوں کی سہیل احمد سے التجا

سہیل احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں اور سوشل میڈیا یا…

5 گھنٹے ago

قومی کرکٹرز کی تنخواہ، میچ فیس اور دیگر مالی فوائد کی معلومات فراہمی کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے اس حکم کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جس میں…

5 گھنٹے ago

متحدہ عرب امارات میں دو روبوٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے دو ہیومنائیڈ روبوٹس، "بو سنیدہ" اور "موزہ" کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔…

6 گھنٹے ago

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا اور یہ مکمل سورج گرہن ہوگا۔ مکمل گرہن صرف چند علاقوں، خصوصاً گرین لینڈ، آئس…

9 گھنٹے ago

مراکش کی خاتون فٹبالر یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب گئیں

فاتن بن عمر العزیزی اسپین کے خودمختار علاقے سیوٹا پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ میڈیا…

10 گھنٹے ago