میانمار اور تھائی لینڈ میں شدید زلزلے کا المناک سانحہ: 1000 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

وسطی ایشیا میں ایک طاقتور زلزلے نے میانمار اور تھائی لینڈ میں تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 1002 افراد ہلاک اور 2400 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق میانمار میں اس زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

زلزلہ جس کا شدت 7.7 اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، کا مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے تقریباً 17.2 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ اس حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہو گئیں، جبکہ امریکی ایجنسیوں نے 10 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں آنے والے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ وہ 900 کلومیٹر دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں تعمیراتی ڈھانچے اور عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ بینکاک کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں تعمیراتی اسٹرکچر میں کریکس پڑنے کی تقریبا 2000 رپورٹس موصول ہوئیں، اور ایک زیر تعمیر بلند عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 مزدور لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مزید برآں، زلزلے کے جھٹکے بھارتی ریاستوں میگھالیہ اور منی پور، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چین میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس قدرتی آفت کے اثرات وسیع پیمانے پر پھیلے ہوئے ہیں۔حکام اس وقت متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے اور ریسکیو آپریشنز کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصانات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago