برطانوی وزیراعظم کا گرومنگ گینگز کے ارکان کی ممکنہ رہائی پر فوری نظر ثانی کا حکم

برطانوی وزیراعظم کا گرومنگ گینگز کے مجرموں کی ممکنہ جلد رہائی پر فوری نظرثانی کا حکم

لندن: برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے گرومنگ گینگز کے ارکان کی ممکنہ قبل از وقت رہائی کے معاملے پر فوری نظرثانی کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوری پارٹی کی رہنما کیمی بیڈینوک نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے جرائم میں ملوث بعض افراد بھی جیلوں سے جلد رہا ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق متعلقہ کیسز کا فوری جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ایسے مجرموں کی شناخت کی جائے گی جنہیں موجودہ قوانین اور رہائی کے طریقہ کار کے تحت جیل سے رہا کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کے لیے تقریباً 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔

حکام کے مطابق ممکنہ رہائی کے فیصلوں میں سنگین جرائم میں سزا یافتہ افراد کے کیسز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

web

Recent Posts

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

1 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

1 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

1 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

1 دن ago

صوابی: ایف بی آر کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ غائب، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ…

1 دن ago