پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر جاپان ہاکی ٹیم سے منسلک ہوگئے۔
جاپان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل گول کیپرز کی تربیت کے لیے سابق پاکستانی کپتان اور گول کیپر سلمان اکبر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
سلمان اکبر ایک ہفتے تک جاپانی گول کیپرز کو تربیت دیں گے اور انہیں ورلڈ کپ سے قبل اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ جاپان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز میں موجود ہے۔













