کراچی (ایم وائے کے نیوز) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ، جو گزشتہ کئی ماہ سے سرپلس رہا، ایک مرتبہ پھر خسارے کا شکار ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا، جب کہ اپریل میں یہی اکاؤنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس میں تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں اضافے نے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ ڈالا ہے، جس کی وجہ سے مثبت رجحان دوبارہ منفی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ تاحال ایک ارب 81 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 57 کروڑ ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔
ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتری کا دارومدار درآمدات و برآمدات میں توازن اور ترسیلات زر کے تسلسل پر ہے، اور آئندہ مہینوں میں تجارتی پالیسیوں میں استحکام اس خسارے کو دوبارہ سرپلس میں تبدیل کر سکتا ہے۔
دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…