ٹرمپ نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے کس اسلامی ملک سے مدد مانگی

واشنگٹن (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال اور اسرائیل ایران کشمکش کے درمیان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں قیام امن کے لیے قطر کی ثالثی کا سہارا لے لیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق امریکی صدر اور نائب صدر جے ڈی وینس نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے فوری رابطہ کیا اور اسرائیل-ایران جنگ بندی کی تجویز پر تفصیلی گفتگو کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ رابطہ ایرانی حملوں کے بعد ہوا جب امریکہ نے محسوس کیا کہ صورتِ حال مزید بگڑنے کے دہانے پر ہے۔ امریکی قیادت کی جانب سے قطری قیادت کو یہ پیغام دیا گیا کہ اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہے، بشرطیکہ ایران بھی مزید کارروائیاں نہ کرے۔ ذرائع کے مطابق قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے فوراً ایرانی حکام سے بات چیت کی اور امریکی تجاویز پر ایران کو رضامند کرنے کی کوشش کی، جو کامیاب رہی۔ ایرانی اعلیٰ حکام نے عندیہ دیا کہ وہ جنگ بندی پر آمادگی رکھتے ہیں، بشرطیکہ اسرائیل بھی کارروائیاں بند کرے۔

اس پیش رفت کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ:

"تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اگلے 6 گھنٹے میں دونوں ممالک اپنے جاری مشن مکمل کریں گے اور اگلے 12 گھنٹے میں جنگ کو ختم تصور کیا جائے گا۔”

وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی براہ راست گفتگو کی جبکہ امریکی نائب صدر و دیگر سینیئر شخصیات جیسے روبیو اور وٹکوف نے ایرانی حکام سے براہ راست یا بالواسطہ بات چیت کی۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق اسرائیل نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران مزید حملے نہیں کرتا تو وہ جنگ بندی پر عمل درآمد کرے گا۔ ایران نے بھی امریکی ثالثی کی بنیاد پر واضح کر دیا کہ وہ مزید حملوں سے باز رہے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو "دنیا کے لیے ایک شاندار دن” قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی لامحدود ہو گی اور ہمیشہ قائم رہے گی۔

دوسری جانب ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے قطر کی ثالثی اور امریکہ کی تجویز پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ تاہم، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago