Categories: کرائم

جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقا جانے سے انکار کر دیا

گیری کرسٹن کی طرح وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جیسن گلیسپی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقا جانے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقا کے دورے پر ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے، جس کے بعد ون ڈے اور ٹیسٹ میچز بھی ہونے ہیں۔

جیسن گلیسپی کو کل جنوبی افریقا پہنچنا تھا تاکہ وہ پری ٹیسٹ کیمپ کی نگرانی کریں، لیکن ذرائع کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقا جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ گلیسپی نے پی سی بی کے ریڈ بال ٹیم کے کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے کی توسیع نہ ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق، گلیسپی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقا نہ جانے کا بتایا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گلیسپی کو مستقبل میں مزید ذمے داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

گلیسپی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی گیری کرسٹن کی طرح وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی دوران، وائٹ بال کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے بارے میں یہ امکان ہے کہ وہ ریڈ بال کے ذمے داریاں بھی جاری رکھیں گے۔

یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی ہے۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago