تقریباً 25 مسلح ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں کے ذریعے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا دہشت گردی کا بڑا حملہ، 11 پولیس اہلکار شہید
رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ایک منظم اور شدید حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ 2 پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے پولیس کی نفری کو تبدیل کرنے والی موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔واقعے کی تفصیلات کے مطابق، پولیس نے ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ایک کیمپ قائم کیا تھا۔
تاہم، ڈاکوؤں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا اور تقریباً 25 مسلح ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں کے ذریعے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں پولیس کی موبائلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔حملے کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر ایمبولینسز طلب کرلی گئیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع بھر کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کیا، جن کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مجرموں کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کو بحال کیا جا سکے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…