Categories: کرائم

بلوچستان: 14 جوان شہید، 21 دہشت گرد جہنم واصل

ان بزدلانہ کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈز، معاونین اور سہولت کاروں کو جلد ہی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا:آئی ایس پی آر

بلوچستان: 14 جوان شہید، 21 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گرد حملوں میں 14 جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد سنگین کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔

ان بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی دشمن قوتوں کی پشت پناہی پر کی گئی تھی۔ حملےبلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے گئے۔ ان حملوں کا نشانہ زیادہ تر معصوم شہری تھے، خاص طور پر موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں کئی بے گناہ شہری دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

موسیٰ خیل کے علاقے میں دہشت گردوں نے ایک بس کو روک کر اس میں موجود شہریوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جو اپنی روزی کمانے کے لیے بلوچستان میں کام کر رہے تھے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے کلیئرنس آپریشنز کے دوران 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تاہم، ان آپریشنز کے دوران 14 بہادر جوانوں نے دلیری سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔ ان میں 10 سیکیورٹی فورسز کے جوان اور 4 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل تھے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈز، معاونین اور سہولت کاروں کو جلد ہی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago