تھائی لینڈ: اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

تھائی لینڈ: اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ مبینہ حملہ آور نے بھی خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنکاک کے مضافاتی علاقے نونتھابوری کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے دوران 15 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں ایمبولینسوں کے ذریعے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے فوراً بعد بڑی تعداد میں طلبہ اسکول سے باہر نکل آئے، جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر کئی بچوں کے والدین بھی فوری طور پر اسکول پہنچ گئے۔

تھائی پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل تری رونگ نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک ہونے والے 7 افراد میں شامل ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایک طالب علم نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فائرنگ کی آوازیں سن کر ابتدا میں اسے لگا کہ شاید پٹاخے چل رہے ہیں۔ اس کے مطابق بہت سی گولیاں چلنے کے بعد کچھ دیر خاموشی چھا گئی، تاہم اس کے بعد دوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرن ویراکول نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا اور سوال اٹھایا کہ ملک میں ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔

web

Recent Posts

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

13 گھنٹے ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

13 گھنٹے ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

13 گھنٹے ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

13 گھنٹے ago

صوابی: ایف بی آر کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ غائب، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ…

13 گھنٹے ago