شامی عدالت نے سابق صدربشارالاسد کو سزائے موت سنادی

شام کی عدالت کا مفرور سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت کا حکم

دمشق: شام کی عدالت نے مفرور سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے بشار الاسد دور کے سکیورٹی عہدیدار اور ان کے کزن عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی۔ سزا سنائے جانے کے وقت عاطف نجیب کمرہ عدالت میں موجود تھے اور ملزمان کے لیے مخصوص لباس پہن رکھا تھا۔

عاطف نجیب شامی فوج میں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ 2011 میں بشار الاسد کے دورِ حکومت میں وہ صوبہ دارا کی پولیٹیکل سکیورٹی برانچ کے سربراہ تھے۔

ان پر دارا میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی نے ملک کو طویل عرصے تک اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔

شامی عدالت کے مطابق بشار الاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

3 دن ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

4 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

4 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

4 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

4 دن ago