راولپنڈی: اڈیالہ جیل کا قیدی اویس احمد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ قیدی اویس احمد کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج تھا۔













