فیصل آباد ایئرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق سکھ مسافر فیصل آباد سے شارجہ کے راستے بھارت روانہ ہونا چاہتے تھے، تاہم نامکمل سفری دستاویزات اور حکومتی این او سیز نہ ہونے کے باعث انہیں روک دیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس واپسی کے ٹکٹس اور حکومتِ پاکستان کے مطلوبہ این او سیز موجود نہیں تھے۔ مسافروں کو وزارتِ مذہبی امور، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے این او سیز درکار ہوتے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق سکھ مسافروں کا تعلق ننکانہ صاحب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے۔













