کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے سیکیورٹی قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو کے مقام پر پیش آیا، جہاں وزیر داخلہ کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ زخمی اہلکاروں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا۔













