Categories: انٹرٹینمنٹ

نور بخاری کی اپنی شادیوں سے متعلق کھل کر باتیں، حیران کن انکشافات

مجھے یاد نہیں کہ میری پہلی شادی کب ہوئی تھی اور میں یاد کرنا بھی نہیں چاہتی

نور بخاری کی اپنی شادیوں سے متعلق کھل کر باتیں، حیران کن انکشافات

اسلام آباد :سابقہ پاکستانی فلم اسٹار نور بخاری نے حال ہی میں اپنی شادیوں کی تفصیلات بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ نور بخاری، جنہوں نے 14 سال کی عمر میں فلموں کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا اور اپنے دور کے معروف ستاروں کے ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلموں میں جلوہ افروز ہوئیں، اپنی ذاتی زندگی اور شادیوں کے معاملات کے باعث بھی خاصی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل نور بخاری نے اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں وہ حفیظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنی شادیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ نور بخاری نے کہا، "مجھے یاد نہیں کہ میری پہلی شادی کب ہوئی تھی اور میں یاد کرنا بھی نہیں چاہتی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تمام شادیاں محبت کی بنیاد پر تھیں اور انہوں نے ارینج میرج نہیں کی، جو کہ ان کے خیال میں غلط تھا۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی موجودہ شادی سے خوش ہیں۔

نور بخاری نے کہا کہ لوگوں نے ان کی ایک سے زیادہ شادیوں کے بارے میں افواہیں اڑائیں، لیکن انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔ "اگر لوگ کہیں کہ میں نے 10 شادیاں کی ہیں، تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔”

بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے 3 بچے ہیں اور وہ ان کے موجودہ شوہر عون چوہدری سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی 11 سال کی ہے، شہربانو 4 سال کی ہے، اور محمد علی رضا ایک سال کا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago