Categories: انٹرٹینمنٹ

اپنی اہلیہ کیلئے خود رشتے تلاش کرتا رہا ہوں: بہروز سبزواری کا انکشاف

کئی رشتوں مجھے پسند نہ آنے کی وجہ سے ٹھکرا دئیے گئے، اداکار کا انکشاف

اپنی اہلیہ کیلئے خود رشتے تلاش کرتا رہا ہوں: بہروز سبزواری کا انکشاف

کراچی:سینئر اداکار بہروز سبزواری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل اپنی اہلیہ کے خود رشتے تلاش کرتا رہا ہوں۔

بہروز نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے سفینہ کے بھائیوں اداکار جاوید اورسلیم شیخ کے بہت اچھے دوست تھے اور ان کی فیملی کو اچھے سے جانتے تھے اور ان کے گھر آنا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی کا تعلق اس طرح کا تھا کہ میں نے ان کی بہن کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا اور کبھی یہ خیال تک ذہن میں نہیں آیا کہ یہ خاتون میری بیوی بھی بن سکتی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ سفینہ کے ساتھ شادی سے پہلے میں جاوید شیخ کے ساتھ اہلیہ کے لیے آنے والے رشتے دیکھا کرتا تھا اور کئی رشتوں مجھے پسند نہ آنے کی وجہ سے ٹھکرا دئیے گئے۔

پروگرام کے دوران سفینہ بہروز کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل بہروز کے میرے بھائیوں اور والد کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

17 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

17 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

17 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago