بھارتی سینئر اداکار اور کامیڈین مشتاق خان کو اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کے بزنس پارٹنر شیوم یادیو نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مشتاق خان کو میرٹھ میں ایک تقریب میں شرکت کے بہانے اغوا کیا گیا۔
شیوم یادیو کے مطابق مشتاق خان کو ایڈوانس پیمنٹ اور ٹکٹس بھیجے گئے تھے، اور جب وہ دہلی پہنچے، تو انہیں بذریعہ کار بجنور لے جایا گیا، جہاں اغواکاروں نے ان پر تشدد کیا اور ایک کروڑ بھارتی روپے کا تاوان مانگا۔ مشتاق خان تقریباً 12 گھنٹے تک اغواکاروں کے قبضے میں رہے، جنہوں نے ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے نکالے۔
مشتاق خان کا اغوا ہونے کے بعد ایک دن فجر کی اذان سن کر فرار ہو گئے، اور ایک قریبی مسجد میں پناہ لی۔ وہاں کی پولیس اور لوگوں کی مدد سے وہ بحفاظت اپنے گھر واپس پہنچے۔ اس کے بعد مشتاق خان نے ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور پولیس اغواکاروں کی تلاش کر رہی ہے۔
یہ واقعہ حالیہ دنوں میں ہونے والے اغوا کے واقعات کا حصہ ہے، جیسے کہ معروف کامیڈین سنیل پال کا اغوا، جو سالگرہ کی تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا ہوئے تھے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…