پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی پہلی ملاقات میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہونے والے ایک ناخوشگوار تجربے کا ذکر کیا۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان کی کچھ حرکتوں کے باعث وہ کبھی بھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
نادیہ افگن نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اس تجربے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 25 سال پہلے، جب وہ انڈسٹری میں نیا قدم رکھ رہی تھیں، وہ ایک دن ثمینہ آپا کے ساتھ اسٹوڈیو گئیں۔ ثمینہ آپا کسی کام سے گئی ہوئی تھیں اور نادیہ اکیلی بیٹھ گئی۔ اسی دوران نادیہ نے ایک شخص کو دیکھا جو صوفے پر بیٹھا تھا، پاؤں اُٹھائے اور سگریٹ پی رہا تھا۔ نادیہ نے اس شخص کو سلام کیا، جس پر اس نے انہیں سوال کیا: "تم کون ہو؟ کام کرنے آئی ہو؟”
نادیہ نے اس شخص کے بارے میں ثمینہ آپا سے پوچھا، تو آپا نے بتایا کہ وہ رائٹر ہیں۔ نادیہ نے فوراً سوچا کہ جس شخص کو سلیقہ اور تہذیب کا شعور نہ ہو، وہ کیسے اچھا رائٹر ہو سکتا ہے۔ اس لیے نادیہ نے فیصلہ کیا کہ وہ کبھی بھی خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
نادیہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ خلیل الرحمان قمر کو وہ ایک معمولی رائٹر سمجھتی ہیں اور ان کے لکھنے کا انداز اتنا لاجواب نہیں ہے، جتنا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…