ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے تھپڑ کی افواہ کی حقیقت بتا دی
ممبئی:بھارت کے مشہور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم 20 دسمبر 2024 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ہنی سنگھ نے اپنے کیریئر کے اتار چڑھاؤ اور تنازعات پر کھل کر بات کی، جن میں ایک بڑا سوال یہ تھا کہ شاہ رخ خان نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔
ہنی سنگھ نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان کی فلم "چنئی ایکسپریس” کا گانا "لنگی ڈانس” کامیاب ہوا، تو شاہ رخ خان نے انہیں اپنے ساتھ ٹور پر جانے کی دعوت دی۔ ہنی سنگھ نے کہا کہ وہ اس وقت تھک چکے تھے، لیکن پھر بھی انہوں نے شاہ رخ کی آفر قبول کی۔
ہنی سنگھ نے بتایا کہ "ایک دن ٹور کے دوران مجھے پرفارم کرنے کی حالت نہیں تھی، لیکن مجھے پرفارم کرنے کے لیے کہا جا رہا تھا۔ جب ہم شکاگو پہنچے، تو میں نے شاہ رخ سے کہا کہ مجھے پرفارم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ اگر میں اس شو میں پرفارم کروں گا تو میری حالت اور خراب ہو جائے گی۔ لیکن میرے مینیجر نے مجھے تیار ہونے کو کہا۔”
ہنی سنگھ نے کہا کہ "میرے سر منڈوانے کے باوجود مجھے پرفارم کرنے کے لیے کہا گیا۔ میں نے اپنا سر ایک کپ سے مارا جس سے مجھے چوٹ آئی اور ٹانکے بھی لگے۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے افواہ پھیلادی کہ شاہ رخ خان نے مجھے تھپڑ مارا تھا، حالانکہ وہ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اور کبھی بھی مجھ پر ہاتھ نہیں اٹھائیں گے۔”
دستاویزی فلم میں ہنی سنگھ کی بہن سنیہا سنگھ نے بتایا کہ ہنی سنگھ نے انہیں میسج کیا تھا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں اور انہیں بچانے کے لیے اسکائپ پر بات کرنا چاہتے تھے۔ سنیہا نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہنی سنگھ کو فوراً بھارت واپس لایا جائے۔
حال ہی میں، یو یو ہنی سنگھ نے اپنے ایلبم "گلوری” کے ساتھ واپسی کی ہے، جس میں 18 گانے شامل ہیں اور اس میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ کئی بین الاقوامی کولابوریشنز بھی ہیں۔
عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…
لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا (فلو) سے بچاؤ کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، جبکہ دستیاب ویکسین…
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…
ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…
ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…
کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…