Categories: انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ سنی لیون امداد لیتے پکڑی گئیں؟

اسکیم کے سرکاری کھاتے میں اداکارہ کے شوہر کا نام جونی سنس درج پایا گیا ہے

معروف اداکارہ سنی لیون کے حالات خراب؟ سرکاری سکیم سے امداد لینے لگیں؟

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ سے ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری امدادی اسکیم کے تحت سنی لیون کے نام پر ماہانہ 1000 روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ امداد مشہور اداکارہ کے نام پر کسی دھوکے باز نے حاصل کی، اور مزید حیران کن بات یہ ہے کہ اسکیم کے سرکاری کھاتے میں اداکارہ کے شوہر کا نام جونی سنس درج پایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، چھتیس گڑھ میں ایک مبینہ جعل ساز نے سنی لیون کے نام پر آن لائن اکاؤنٹ بنا کر حکومت کی ’’مہاتری وندن یوجنا‘‘ کے تحت امدادی رقم وصول کی۔ یہ اسکیم شادی شدہ خواتین کو ماہانہ مدد فراہم کرتی ہے۔
ریکارڈ میں درخواست دہندہ کا نام سنی لیون اور اس کے شوہر کا نام جونی سنس دکھایا گیا۔ یہ درخواست بستر ضلع کے تلور سیکٹر میں آنگن واڑی کے ذریعے بھیجی گئی اور سپروائزر کے تصدیقی دستخط بھی اس فائل کا حصہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، مذکورہ دھوکے باز نے مارچ سے دسمبر تک مسلسل دس مہینے یہ رقم وصول کی۔
بستر کے کلکٹر حارث ایس نے کہا کہ یہ معاملہ زیرِ تفتیش ہے۔ ادھر ایک سینئر پولیس اہلکار نے بیان دیا کہ اگر انتظامیہ سے شکایت موصول ہوئی، تو متعلقہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

 

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

2 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

2 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago