Categories: انٹرٹینمنٹ

آئٹم سانگز کی نئی تعریف بتا کر امر کوشک نے مداحوں کو حیران کر دیا

آج کی رات کو لوگوں نے نہ صرف پسند کیا بلکہ اس کے بول اور پیشکش کی وجہ سے یہ گانا یوتھ کے درمیان بہت مقبول ہوا ہے

آئٹم سانگز کی نئی تعریف بتا کر امر کوشک نے مداحوں کو حیران کر دیا

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار امر کوشک، جو اپنی ہارر فلموں اور منفرد کہانیوں کی بدولت فلمی صنعت میں اپنی الگ پہچان بنا چکے ہیں، نے اب فلموں میں آئٹم نمبرز کی ڈیفینیشن کو ایک نئی جہت دی ہے۔ اپنی حالیہ فلم "استری 2” کے آئٹم سانگ "آج کی رات” میں تمنا بھاٹیہ کے شاندار مووز نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا، اور اس گانے کی غیر معمولی مقبولیت نے امر کوشک کے نظریے کو مزید مضبوط کیا۔

امر کوشک نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئٹم نمبرز کو عام طور پر فلموں میں خواتین کو بطور پروڈکٹ پیش کرنے کے تناظر میں تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ تنقید بجا ہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ اگر موزوں بول اور سماجی اقدار کا خیال رکھا جائے تو آئٹم نمبرز کو بھی معیاری بنایا جا سکتا ہے۔

امر کوشک نے وضاحت کی کہ انہوں نے استری 2 میں "آج کی رات” آئٹم نمبر کو فیمینسٹ انڈر ٹونز کے ساتھ فلمایا ہے، تاکہ دیگر فلم ساز بھی یہ جان سکیں کہ خواتین کا احترام برقرار رکھتے ہوئے بھی ایک خوبصورت اور دلکش گانا بنایا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق، آئٹم نمبرز فلم میں صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک ایسا عنصر ہونا چاہیے جو فلم کی مجموعی کہانی اور پیغام کو بہتر بنائے۔

ہدایت کار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ان کے گانے ایسے ہوں جن میں ذومعنی یا نازیبا الفاظ نہ ہوں، تاکہ فلم بین بھی ایک معیاری تفریح حاصل کر سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "آج کی رات” کو لوگوں نے نہ صرف پسند کیا بلکہ اس کے بول اور پیشکش کی وجہ سے یہ گانا یوتھ کے درمیان بہت مقبول ہوا ہے۔

اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ "آج کی رات” نے یوٹیوب پر اب تک 332 ملین ویوز حاصل کر لیے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر معیاری کام پیش کیا جائے تو شائقین اسے بھرپور پذیرائی دیتے ہیں

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

4 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

4 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

4 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

4 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

4 دن ago