Categories: انٹرٹینمنٹ

اب شادی کرکے عام زندگی گزارنا چاہتی ہوں:لائبہ خان

نفرت بھی ایک طرح کا رشتہ ہی ہوتا ہے اور وہ کسی سے نفرت کرنے کی قائل نہیں

اب شادی کرکے عام زندگی گزارنا چاہتی ہوں:لائبہ خان

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنے شوبز کیرئیر کے خاتمے اور شادی کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ جب انہوں نے شوبز میں قدم رکھا تھا، تب ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اس فیلڈ میں صرف 5 سال کام کریں گی اور پھر شوبز کو خیر باد کہہ دیں گی۔ اب جبکہ ان کے اداکاری کے 5 سال مکمل ہو چکے ہیں، کسی بھی وقت وہ شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔

لائبہ خان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد ایک سادہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ان کی اور ان کے گھر والوں کی عزت کرے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پہلے خوبصورتی انہیں متاثر کرتی تھی، لیکن اب سمجھ آگیا ہے کہ شادی کرنے کے لیے صرف خوبصورتی کا ہونا کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص سے رشتہ قائم نہیں رکھیں گی جسے وہ پسند نہ کرتی ہوں، کیونکہ نفرت بھی ایک طرح کا رشتہ ہی ہوتا ہے اور وہ کسی سے نفرت کرنے کی قائل نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے شوبز میں بہت کچھ سیکھا ہے، لیکن اب وہ شادی کرکے ایک عام زندگی کی طرف واپس لوٹنا چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، لیکن وہ اسے اپنی زندگی کا نیا باب سمجھتی ہیں۔

web

Recent Posts

رونالڈو نے شاہانہ تقریب کے بجائے گھر کے ڈرائنگ روم میں شادی کیوں کی؟ تصاویر نے سب کو حیران کر دیا

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی، پہلی تصویر سامنے آگئی عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان…

4 گھنٹے ago

لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ؛ واردات کیسے انجام پائی؟ خصوصی رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ…

4 گھنٹے ago

راولپنڈی: ایم ٹو موٹروے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 36 زخمی

ایم ٹو موٹروے پر شدید بارش کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 36 زخمی راولپنڈی: ایم…

4 گھنٹے ago

کراچی؛ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی: سوتیلی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار کراچی: سعید آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے…

4 گھنٹے ago

کینیڈا: مسی ساگا میں یوم آزادی پر پاکستان فیسٹیول کا انعقاد، ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت، نیا ریکارڈ قائم

مسی ساگا میں پاکستانی فیسٹیول، ہزاروں افراد کی شرکت سے نیا ریکارڈ قائم کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پاکستانی…

4 گھنٹے ago

ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان

ایران کا امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کرکے حوالے کرنے والوں کے لیے 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان…

4 گھنٹے ago