والد کہتے تھے بھارت ماں ہے تو پاکستان اسکی بہن ہے: سنی دیول

سنی دیول کا پاکستان سے متعلق بیان، تاریخی اور ثقافتی رشتے کا ذکر

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے پاکستان سے متعلق اپنے حالیہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلق کا ذکر کیا ہے۔

سنی دیول ان دنوں اپنی نئی فلم ’بٹوارا (1947)‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جو تقسیمِ ہند کے دوران پیش آنے والے تاریخی واقعات پر مبنی ہے۔

فلم 14 اگست 2026 کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی نے سنی دیول سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے فلم کی شوٹنگ پاکستان میں کی ہے اور وہ پاکستان، وہاں کے ماحول اور عوام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے سنی دیول نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ پاکستان میں نہیں ہوئی بلکہ اس کی تمام عکس بندی بھارت میں کی گئی ہے۔

اداکار نے پاکستان سے اپنے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کہا کرتے تھے کہ اگر بھارت ان کی ماں ہے تو پاکستان ان کی ماں کی بہن (ماسی) ہے، اس لیے دونوں کے درمیان کسی نہ کسی طرح ایک رشتہ ضرور ہے۔

سنی دیول کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے ان کے مؤقف کو متوازن قرار دیتے ہوئے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

13 گھنٹے ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

2 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

2 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

2 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

2 دن ago