97 سالہ برطانوی خاتون نے ہوائی جہاز کے پروں پر ’واک‘ کر کے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

برطانیہ: 97 سالہ خاتون نے ہوائی جہاز کے پروں پر کرتب دکھا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

لندن: برطانیہ کی 97 سالہ خاتون بیٹی برومیج (Betty Bromage) نے ایک بار پھر غیرمعمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہوکر ’ونگ واک‘ (Wing Walking) کا خطرناک کرتب انجام دیا اور اپنا ہی عالمی ریکارڈ بہتر بنا لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ بیٹی برومیج کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس طرح کے کارنامے انجام نہ دیتیں تو شاید زندگی سے بور ہوچکی ہوتیں۔

بیٹی برومیج گزشتہ 10 برس کے دوران 6 مرتبہ ونگ واک کرچکی ہیں اور ہر بار اپنی عمر کے باوجود حیران کن حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

ونگ واک ایک انتہائی خطرناک فضائی کرتب ہے جس میں فرد پرواز کرتے ہوئے ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہوکر مخصوص پرفارمنس انجام دیتا ہے۔

97 سال کی عمر میں ایک بار پھر یہ کارنامہ انجام دے کر بیٹی برومیج نے نہ صرف اپنی ہمت کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے ہی قائم کردہ عالمی ریکارڈ کو بھی مزید بہتر کردیا۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

3 دن ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

4 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

4 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

4 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

4 دن ago