فیک ویڈیو مقدمہ، عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانیکی ہدایت

فیک ویڈیو کیس: عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت

لاہور: سیشن عدالت نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے مقدمے میں انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کی۔ عدالت نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرانے کی درخواست مسترد کردی۔

عظمیٰ بخاری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، تاہم سیشن عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

3 دن ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

4 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

4 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

4 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

4 دن ago