رونالڈو کی شادی کی افواہ، سیکڑوں مداح غلط تقریب میں پہنچ گئے، فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل آگیا

رونالڈو کی شادی کی افواہ، سیکڑوں مداح چرچ کے باہر پہنچ گئے، فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل

لزبن: پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں اور اسے حقیقت سمجھ کر پرتگال کے شہر فنشال میں جمع ہونے والے مداحوں کے ردِعمل پر دلچسپ انداز میں جواب دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اور مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ ہفتے کے روز پرتگال کے جزیرے میڈیرا کے شہر فنشال میں شادی کرنے والے ہیں۔

رونالڈو کے خاندان کی جانب سے شادی کی تردید کے باوجود سیکڑوں مداح اپنے پسندیدہ فٹبالر کی شادی دیکھنے کی امید میں فنشال کے تاریخی سی کیتھیڈرل کے باہر جمع ہوگئے۔ مداح کئی گھنٹوں تک موبائل فونز اور کیمروں کے ساتھ چرچ کے باہر موجود رہے۔

تاہم کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ وہاں شادی رونالڈو اور جارجینا کی نہیں بلکہ ایک اور جوڑے کی تھی۔ نکول نامی خاتون اپنے ہونے والے شوہر فابیوں سے شادی کے لیے کیتھیڈرل پہنچی تھیں۔

بڑی تعداد میں مداحوں اور صحافیوں کی موجودگی کے باعث دلہن کو چرچ میں داخل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کیتھیڈرل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ سڑک پر صحافیوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد کے باعث صورتحال الجھن کا شکار ہوگئی، جس کے بعد چرچ بند کرکے شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

شادی میں شریک ایک مہمان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ خود کو کسی مشہور شخصیت کی طرح محسوس کر رہے ہیں۔ مہمان نے حیرت کا اظہار کیا کہ لوگ کیسے یہ سوچ سکتے ہیں کہ رونالڈو بغیر سکیورٹی کے وہاں شادی کریں گے۔

دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اس دلچسپ واقعے پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے کمنٹ میں ہنستے ہوئے آنسوؤں والے ایموجیز کے ذریعے افواہ پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا۔

web

Recent Posts

برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر، 1995 کے بعد اب درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا لندن: برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر…

1 گھنٹہ ago

کراچی کے ٹاپ 10 کالجوں میں صرف7 سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو داخلہ مل سکا

کراچی کے ٹاپ سرکاری کالجوں میں 93 فیصد طلبہ نجی اسکولوں سے، سرکاری اسکولوں کا حصہ صرف 7 فیصد کراچی:…

11 گھنٹے ago

21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے میدان مار لیا

پاکستان نے ساتویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹیم ٹائٹل جیت لیا پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ…

13 گھنٹے ago

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں: وزیر مذہبی امور

حج مکمل ڈیجیٹائز، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرا سکیں گے: سردار یوسف اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور…

14 گھنٹے ago

امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر شکوہ

امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے دلچسپ شکوہ، سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر سوال ممبئی: بالی وڈ…

14 گھنٹے ago

سعودیہ، ترکیے اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں: اسماعیل بقائی

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں: ایرانی وزارت خارجہ تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے…

15 گھنٹے ago