کراچی کے ٹاپ 10 کالجوں میں صرف7 سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو داخلہ مل سکا

کراچی کے ٹاپ سرکاری کالجوں میں 93 فیصد طلبہ نجی اسکولوں سے، سرکاری اسکولوں کا حصہ صرف 7 فیصد

کراچی: شہر کے سرکاری اسکولوں کے معیارِ تعلیم اور ان کے طلبہ کی نمایاں سرکاری کالجوں تک رسائی کے حوالے سے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

داخلہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ٹاپ 10 سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے والے 92.8 فیصد طلبہ و طالبات نجی اسکولوں سے میٹرک کرکے آئے، جبکہ سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والوں کا حصہ صرف 7.2 فیصد رہا۔

ان کالجوں میں مجموعی طور پر 13 ہزار 211 طلبہ و طالبات نے داخلہ لیا، جن میں 12 ہزار 264 نجی جبکہ صرف 947 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے شامل ہیں۔

بوائز کالجوں میں بھی نجی اسکولوں کے طلبہ نمایاں

اعداد و شمار کے مطابق آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج میں 613 داخلوں میں 585 طلبہ نجی اور صرف 28 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرکے آئے۔

گورنمنٹ ڈی جے سندھ سائنس کالج میں 1258 طلبہ میں سے 1214 نجی جبکہ صرف 44 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے ہیں۔

دہلی گورنمنٹ سائنس کالج میں 801 میں سے 773 طلبہ نجی اور صرف 28 سرکاری اسکولوں سے جبکہ گورنمنٹ بوائز کالج فار مین ناظم آباد میں 1317 میں سے 1257 نجی اور صرف 60 طلبہ سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرکے آئے۔

گرلز کالجوں میں فرق مزید نمایاں

سرکاری گرلز کالجوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ گورنمنٹ سر سید گرلز کالج میں 2507 طالبات نے داخلہ لیا، جن میں 2266 نجی اور 241 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والی طالبات شامل ہیں۔

سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز کالج میں 691 طالبات میں سے 631 نجی اور صرف 60 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والی ہیں۔

پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن میں 1517 طالبات میں سے 1420 نجی جبکہ صرف 97 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرکے آئی ہیں۔

خاتونِ پاکستان گورنمنٹ کالج فار ویمن میں 2107 داخلوں میں 1876 طالبات نجی اور صرف 231 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والی ہیں۔

سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی کم نمائندگی سوالیہ نشان

گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج اسٹیڈیم روڈ میں 998 داخلوں میں 926 طلبہ و طالبات نجی جبکہ صرف 72 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے ہیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی کے نمایاں سرکاری کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کی بھاری اکثریت نجی اسکولوں سے آ رہی ہے، جبکہ سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے طلبہ کی نمائندگی انتہائی کم ہے، جو شہر کے سرکاری اسکولوں کے تعلیمی معیار اور طلبہ کی تیاری سے متعلق اہم سوالات اٹھاتی ہے۔

web

Recent Posts

پاکستان کا تیل کی درآمد کیلئے نیا پالیسی فریم ورک متعارف کرانے کا فیصلہ

پاکستان میں تیل کی درآمد کیلئے نیا پالیسی فریم ورک متعارف کرانے کا فیصلہ اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی…

51 منٹس ago

برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر، 1995 کے بعد اب درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا لندن: برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر…

3 گھنٹے ago

رونالڈو کی شادی کی افواہ، سیکڑوں مداح غلط تقریب میں پہنچ گئے، فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل آگیا

رونالڈو کی شادی کی افواہ، سیکڑوں مداح چرچ کے باہر پہنچ گئے، فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل لزبن: پرتگال کے معروف…

5 گھنٹے ago

21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے میدان مار لیا

پاکستان نے ساتویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹیم ٹائٹل جیت لیا پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ…

15 گھنٹے ago

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں: وزیر مذہبی امور

حج مکمل ڈیجیٹائز، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرا سکیں گے: سردار یوسف اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور…

16 گھنٹے ago

امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر شکوہ

امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے دلچسپ شکوہ، سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر سوال ممبئی: بالی وڈ…

16 گھنٹے ago