Categories: Cars

سوزوکی آلٹو: ایندھن کی بچت، جدید ڈیزائن اور آسان اقساط میں دستیاب

پاکستان میں مقبول ترین گاڑیوں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو اب آسان قسطوں پر دستیاب ہے۔ یہ گاڑی اپنی ایندھن کی بچت، کم لاگت، اور جدید ڈیزائن کی وجہ سے بے حد پسند کی جاتی ہے۔ سوزوکی آلٹو ایک ایروڈینامک اور دلکش ڈیزائن کے ساتھ پیش کی گئی ہے، جو اسے منفرد بناتا ہے۔ اس کے بڑے سائز کے ہیڈ لیمپس، اسٹائلش دروازے، اور شاندار بیک ڈیزائن نہایت پرکشش ہیں۔ گاڑی کا اندرونی حصہ بھی وسیع اور جدید سہولیات سے مزین ہے جن میں MP5 ٹچ اسکرین، اسٹوریج اسپیس، اور آرام دہ سیٹیں شامل ہیں۔

سوزوکی آلٹو میں 660cc R-Series تھری سلینڈر پیٹرول انجن نصب کیا گیا ہے جو بہترین کارکردگی اور ایندھن کی بچت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، گاڑی میں  ABS بریکس، اور ایئربیگز جیسی جدید حفاظتی خصوصیات موجود ہیں، جو اسے محفوظ اور قابلِ اعتماد بناتی ہیں۔

سوزوکی آلٹو چار مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہے:

  • VX – 23,31,000 روپے
  • VXR – 27,07,000 روپے
  • VXR-AGS – 28,94,000 روپے
  • VXL-AGS – 30,45,000 روپے

مختلف نجی بینکوں کی جانب سے پانچ سالہ آسان اقساط کی سہولت دی جا رہی ہے، جس کے تحت ڈاؤن پیمنٹ 6,99,000 روپے سے 9,13,000 روپے تک اور ماہانہ قسط 38,809 روپے سے 50,697 روپے تک ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان صارفین کے لیے بہترین موقع ہے جو محدود بجٹ میں آسان اقساط پر اپنی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔

web

Recent Posts

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…

3 دن ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…

3 دن ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

4 دن ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

4 دن ago