عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی
عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی
لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح کیا ہے کہ وہ اور ان کا خاندان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کے رہنما بن چکے ہیں۔
پرویز الہٰی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوامِ متحدہ میں شہباز شریف کی تقریر کی اہمیت نہیں تھی، بلکہ اصل خطاب تو بانیٔ پی ٹی آئی کا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے جس قدر نقصان پہنچایا ہے، شاید ہی کسی دوسری حکومت نے ایسا کیا ہو، اور کسانوں کی حالت زار اس کا واضح ثبوت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے کئی منصوبے، جن میں صحت کارڈ بھی شامل ہے، ختم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے بجلی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس کی وجہ سے عوام کی زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…