سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے 10ہزار روپے ملیں گے

لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے، سپیشل ہیروز کے لیے میرے در ہمیشہ کھلے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے 10ہزار روپے ملیں گے

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے سپیشل افراد کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے سپیشل ہیروز کو سلام، آپ ہمارا فخر ہیں، معاشرے کی اصل خوبصورتی یہ ہے جب سپیشل ہیروز کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد اپنے جذبے سے دنیا کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت خصوصی افراد کی زندگیوں کو آسان اور باوقار بنانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نادار سپیشل ہیروز کے لیے ’’ہمت کارڈ‘‘لانچ کیا ہے، ہمت کارڈ سے نادار سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے 10ہزار روپے ملیں گے، سپیشل افراد اورنج لائن، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروبس میں بھی ہمت کارڈ کے ذریعے مفت سفر کرسکتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سپیشل ہیروز کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضا بھی فراہم کیے جا رہے ہیں، لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے، خصوصی تعلیم کے فروغ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ سینٹر قائم کیے جارہے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ سپیشل ہیروز کے لیے میرے در ہمیشہ کھلے ہیں، پنجاب ایسی ترقی کرے گا کہ کوئی بھی ترقی سے پیچھے نہ رہے گا، سپیشل افراد ہمدردی کے نہیں بلکہ عزت اور عملی اقدامات کے مستحق ہیں۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago