دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 34کروڑ سے زائد جرمانے

نومبر میں 1لاکھ 81ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ریکارڈ کاروائیاں کی گئیں

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 34کروڑ سے زائد جرمانے

لاہور : ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، گزشتہ ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 34کروڑ 15لاکھ 9ہزار سے زائد کے ریکارڈ جرمانے کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ماہ نومبر میں 1لاکھ 81ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ریکارڈ کاروائیاں کی گئیں ،گزشتہ ماہ دھواں چھوڑنے والی 4371گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے ،682سے زائد سموگی وہیکلز کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے ، دھواں چھوڑنے والی 260گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج،31ہزار سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا۔ 29ہزار سے زائد ریت مٹی سے لوڈڈ آن کورڈ ٹریکٹر ٹرالیاں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے کیے گئے ۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2000کا جرمانہ اور سخت قانونی کاروائی کا سامنا ہے ۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن پر پنجاب کو سموگ فری بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،صوبہ بھر میں سموگی وہیکلز کے خلاف ٹریفک پولیس کی ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں۔ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز متحرک ہو کر سموگ فری پنجاب کے لیے کام کریں۔ سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں بے تحاشہ بیماریوں اور ماحولیاتی الودگی کا باعث بنتا ہے،ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا خاتمہ کرنا ہے۔ اپنی گاڑی کی بروقت ٹیوننگ کروائیں اور ماحول کو الودگی سے بچائیں۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago