بیرسٹر سیف نے شریف برادران میں اختلافات کے ثبوت پیش کر دئیے
بیرسٹر سیف نے شریف برادران میں اختلافات کے ثبوت پیش کر دئیے
پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف کا شریف برادران کے اندرونی اختلافات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارتِ عظمیٰ کی جنگ شریف برادران میں جنگ جاری ہے۔
راجکماری مریم نواز کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، وہ کون ہے جو آپ کو کام نہیں کرنے دے رہا۔ آپ کے چچا اور ابا جی کی حکومت میں آخر یہ فریاد کیوں؟۔
انہوں نے کہا کہ راجکماری کے بہتے آنسو خاندان شریفیہ میں اختلافات کا ثبوت ہیں۔ خاندان شریفیہ میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ہے۔نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ نواز شریف گروپ بمقابلہ شہباز شریف گروپ آپس میں دست و گریباں ہیں۔ شہباز شریف کی گردن اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ کے ذریعے دبائی ہوئی ہے جب کہ مریم نواز کا ہدف بھی شہباز شریف اور اس کی حکومت ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرسی کی اس اندرونی لڑائی میں عوام رل رہے ہیں۔ عوام کے مسائل کی خاندان شریفیہ کو بالکل پروا نہیں۔ مریم کی تمام توجہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان اور عمران خان کے خلاف انتقامی کارراوئیوں پر مرکوز ہے۔ عنقریب مریم نواز اڈیالہ جیل میں قیدِ بامشقت کاٹ رہی ہوں گی۔ پنجاب جیسا اہم صوبہ غیر سنجیدہ ٹک ٹاکر سہیلیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز کی ٹک ٹاک اور اداکاری شریف خاندان کی آخری کارکردگی ثابت ہوگی۔
اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے…
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان…
سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…
پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ…
پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…