Categories: پاکستان

فراڈ ترقیاتی منصوبے،وفاقی وزیر کے انکشاف کی تحقیقات کی جائیں: خرم نواز گنڈاپور

قومی خزانہ لوٹنے والا مافیا بے نقاب ہونا چاہیے، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک

فراڈ ترقیاتی منصوبے،وفاقی وزیر کے انکشاف کی تحقیقات کی جائیں: خرم نواز گنڈاپور

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال کے فراڈ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق انکشاف کی تحقیقات کی جائیں۔ انکشاف حکومت کی معاشی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔

قومی خزانہ لوٹنے والا مافیا بے نقاب ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 فیصد ترقیاتی منصوبے مافیا منظور کرواتا ہے اور یہ گمنام فراڈ منصوبے دور دراز کے علاقوں میں منظور کروائے جاتے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کا 20 فیصد اربوں روپے بنتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر کے اس انکشاف پر تحقیقات کروائی جائیں اور قوم کو بتایا جائے وہ کون لوگ ہیں جو ہر سال قوم کے خون پسینے کے ٹیکسوں کی کمائی فراڈ منصوبوں کے نام پر ہڑپ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ وفاقی وزیر نے اس انکشاف پر قومی اسمبلی میں کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی؟ انہوں نے کہا کہ ایک طرف چھابڑی فروش، دوکاندار، مزدور، کلرک، کسان بجلی کے بلوں سے عاجز آئے ہوئے ہیں اور ظالمانہ بل ادا کرنے کے بعد ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں بچتا اور حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے ایڑھیاں رگڑتی اور عوام کی لکیریںنکلوا رہی ہے اور دوسری طرف بقول وفاقی وزیر 20 فیصد جعلی اور فراڈ منصوبے منظور کروا کر قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

2 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

2 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago