سانحہ کربلا اسلامی تاریخ کا سبق آموز واقعہ ہے: ڈاکٹر حسن قادری
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سانحہ کربلا اسلامی تاریخ کا اندوہناک اور سبق آموز واقعہ ہے۔ خانوادہ رسولؐ نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے قیامت تک کے انسانوں کو یہ تعلیم دی ہے کہ شہادت قبول کر لیں، گھر بار لٹا دیں، متاع جان رشتوں کو تہ تیغ کروا لیں مگر ظالم، جابر، حق کے دشمن اور اقتدار کی ہوس میں اندھے، فاسق و فاجر حکمرانوں سے نہ ڈریں اور نہ ان سے مفاہمت کریں۔ کربلا میں خانوادہ رسولؐ کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ ظلم تاریخ عالم کے کسی اور واقعہ میں نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں پیغمبران خدا کی قربانیوں، آزمائشوں اور آلام کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ قرآن نصیحت کرتا ہے کہ ایسے واقعات بار بار پڑھے اور سنے جائیں جن کو سن اور پڑھ کر انسان کے دل و دماغ کی کیفیات بدل جائیں اور انسان ان واقعات سے سبق حاصل کرے اور پھر سچ اور جھوٹ، حق اور باطل کے درمیان تمیز کرنے کے قابل ہو سکے۔ واقعہ کربلا کا بار بار تذکرہ ایمان کے استحکام اور استقامت کے لئے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یزید ملعون کو علم تھا کہ حضرت امام حسین ؑ کی پرورش سایہ نبوت میں ہوئی ہے اور وہ ان کے ظلم و بربریت پر مبنی شاہانہ شخصی اقتدار کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، اسی لئے یزید ملعون نے اپنی فوجوں کو ہدایات دے رکھی تھیں کہ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ امام عالی مقام نے شہادت قبول کر کے دین مصطفی کو سربلند اور یزیدیت کو قیامت تک کے لئے بے نقاب کر دیا۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…