میں نے ان نشانات کو پیار سے گلے لگایا یہ میری جیت کی نشانی ہیں
چھاتی کے کینسر سے لڑتی حنا خان کے زخمیوں کی تصاویر وائرل
ممبئی: چھاتی کے کینسر کے ساتھ بہادری سے لڑنے والی بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنی تازہ زخموں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر چند نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں ان کے سر کے بال چھوٹے نظر آ رہے ہیں اور ان کی گردن اور جسم پر موجود تازہ زخموں کے نشان بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔یہ زخموں کے نشان حنا خان کے کینسر کے علاج کے دوران آئے ہیں۔
انہوں نے یہ تصاویر اس لیے پوسٹ کی ہیں تاکہ وہ اس جان لیوا مرض میں مبتلا دیگر مریضوں کی ہمت بڑھا سکیں۔کینسر کی تشخیص کے باوجود، چہرے پر مسکراہٹ سجائے بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ آپ کو ان تصاویر میں کیا نظر آ رہا ہے؟ میرے جسم کے نشانات یا میری آنکھوں میں امید؟حنا خان نے کہا کہ یہ نشانات میرے ہیں، میں نے انہیں پیار سے گلے لگایا ہے کیونکہ یہ میری جیت کی پہلی نشانی ہے جس کی میں حقدار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری آنکھوں میں امید میری روح کا عکس ہے، مجھے اندھیرے میں بھی امید کی کرن نظر آ رہی ہے جو میری شفایابی کو ظاہر کر رہی ہے۔بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں صحت یاب ہو جاؤں گی، میں اپنے لیے اور آپ سب کے لیے بھی دعاگو ہوں۔
حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…