سعودی عرب : کل 7 جولائی یکم محرم کا آغاز ہو گا

متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کے بیان کے مطابق، سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز 7 جولائی کو ہوگا۔ چاند دیکھنے والی کمیٹی نے قمری کیلینڈر کے مطابق فیصلہ کیا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہوگا اور یکم محرم اتوار، 7 جولائی کو ہوگی۔ اسی طرح، متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی یکم محرم الحرام 7 جولائی کو ہوگی اور ان دونوں ممالک نے اس دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار، 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446ھ کا آغاز ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق، سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے نے بتایا ہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ، 5 جولائی 2024 (29 ذی الحجہ) کو محرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے سنیچر کو ذی الحجہ کی 30 تاریخ ہوگی اور اتوار کو نئے ہجری سال 1446ھ کا آغاز ہوگا۔
جبکہ، محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے، جو اسلام میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago