یوم آزادی پر پی آئی اے کا مسافروں کے لیے خصوصی اعلان
یوم آزادی پر پی آئی اے کا مسافروں کے لیے خصوصی اعلان
کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے یوم آزادی کے موقع پر مسافروں کو ایک زبردست خوشخبری سناتے ہوئے ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، یہ خصوصی رعایت یکم اگست سے 14 اگست کے درمیان کی جانے والی بکنگ پر دی جائے گی۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے والے مسافروں کو 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان سفر کرنا ہوگا۔ یہ رعایت پی آئی اے کی جانب سے اپنے مسافروں کے لیے یوم آزادی کا تحفہ ہے۔
پی آئی اے ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ "ہم مختلف مواقع پر اپنے مسافروں کے لیے خصوصی رعایتیں پیش کرتے ہیں تاکہ وہ ہمارے ساتھ سفر کو مزید آسان اور خوشگوار بنا سکیں۔” اس رعایت کے تحت، ٹورنٹو سے پاکستان کے درمیان سفر کرنے والے مسافر 14 فیصد کم کرایہ ادا کریں گے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہو۔ اس سے قبل، عید الفطر کے موقع پر بھی پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جسے مسافروں نے خوب سراہا تھا۔ پی آئی اے نے مختلف تہواروں اور مواقع پر ایسی پیشکشیں کرکے اپنے مسافروں کا اعتماد اور خوشی بڑھائی ہے۔
اس اعلان کے بعد مسافروں خوش ہیں اور انہوں نے پی آئی اے کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ ایک مسافر کا کہنا تھا کہ یہ رعایت ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے اور ہم پی آئی اے کی اس کوشش کو بہت سراہتے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…
ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمت…
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے…