بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب کا نقصان

آپریشنل پاورپلانٹس کے حوالے سے کارکردگی جائزہ رپورٹ 2023-24 بھی جاری کر دی گئی

بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب کا نقصان

نیشنل الیکڑک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی ترسیل و تقسیمِ کار کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹس 2023-24 جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث 281 ارب روپے کا نقصان ہوا۔آپریشنل پاورپلانٹس کے حوالے سے کارکردگی جائزہ رپورٹ 2023-24 بھی جاری کر دی گئی۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق سستے پاور پلانٹس بجلی کی شدید طلب کے موسم میں بھی نہ چلائے گئے۔ بجلی کمپنیاں 24-2023میں نقصانات کے اہداف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا۔ بجلی کمپنیوں کے نقصانات سے ایک سال میں 281 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں تمام ڈسکوز 100 فیصد ریکوری میں ناکام رہیں۔
وصولیوں کی شرح کم رہنے سے ایک سال میں خزانےکو 380 ارب روپےکا نقصان ہوا جبکہ ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34 لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں۔ سال 2023-24 میں ترسیلی نقائص کےباعث صارفین سستی بجلی سے محروم رہے۔
نیپرا نے 2023-24 میں شہریوں اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی ہلاکتوں کا ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں 140 مہلک حادثات ہوئے۔کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ 34 اموات ہوئیں۔ کےالیکٹرک کے انتظامی علاقوں میں 32 شہری اور 2 ملازمین کی اموات ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال میں آئیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 26 اموات ہوئیں۔
رپورٹ پیسکو 20، لیسکو 18 اور گیپگو کے زیر انتظام علاقوں میں 9 مہلک حادثات ہوئے جبکہ حیسکو9، کیسکو 9 اور فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 7 مہلک حادثات ہوئے۔ سیپکو 5 اور میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں 3 اموات ہوئیں۔ بجلی کمپنیاں سیفٹی کے معیارات پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہی۔ اس قسم کے واقعات روکنے کے لیے سیفٹی معیارات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

web

Recent Posts

سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ

*سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ* پاکستان اور جاپان کے درمیان سندھ میں سیلاب سے تحفظ…

2 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago