قانون سب کو فون ٹیپ کرنے کا اختیار نہیں دیتا، سپریم کورٹ

جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کیا فون ٹیپنگ کے لیے کوئی خاص قانون موجود ہے؟

قانون سب کو فون ٹیپ کرنے کا اختیار نہیں دیتا، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے فون ٹیپنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کیے اور سماعت ملتوی کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کیا فون ٹیپنگ کے لیے کوئی خاص قانون موجود ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 2013 سے ایک قانون موجود ہے جس کے مطابق آئی ایس آئی اور آئی بی کو اس کام کے لیے اجازت دی گئی ہے۔ قانون میں فون ٹیپنگ کا طریقہ کار اور عدالتی نگرانی بھی شامل ہے۔

جسٹس مظہر نے وضاحت کی کہ قانون کے مطابق فون ٹیپنگ صرف جج کی اجازت سے ہو سکتی ہے اور پوچھا کہ کیا اس کے لیے کسی جج کو مقرر کیا گیا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ فون ٹیپنگ سے متعلق قانون ابھی تک واضح نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہمیں صرف قانون یا رپورٹس سے دلچسپی نہیں بلکہ عملی نتائج چاہییں۔

دوران سماعت بتایا گیا کہ درخواست گزار میجر شبر سے رابطہ نہیں ہو رہا، اور ان کے وکیل بھی گزشتہ سال وفات پا چکے ہیں۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد بینچ نے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

web

Recent Posts

بولیویا میں مالک کی موت کے بعد 8 سال سے اسپتال کے باہر موجود مرغا توجہ کا مرکز بن گیا

  عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…

2 دن ago

لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا ویکسین کی بھی قلت، قیمت میں 440 روپے اضافہ

  لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا (فلو) سے بچاؤ کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، جبکہ دستیاب ویکسین…

2 دن ago

جنوبی افریقا نے دنیا کی سب سے طویل مال گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

  کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…

2 دن ago

ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 میں متعارف کرانے کا امکان

  ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…

2 دن ago

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…

2 دن ago

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…

2 دن ago