لاہور: تاج پورہ میں 315 ملی میٹر بارش، 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

گزشتہ سال سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 291 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تھی

لاہور: تاج پورہ میں 315 ملی میٹر بارش، 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور:لاہور میں حالیہ بارشوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جہاں تاج پورہ کے علاقے میں 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یہ بارش 30 سالوں میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے، جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں انتظامیہ پانی کی نکاسی کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ سال سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 291 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تھی۔

مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیوس روڈ، چائنا چوک، کینال روڈ، گڑھی شاہو، اور دیگر اہم مقامات پر بارش کا پانی جمع ہو چکا ہے، جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری ہے، جس نے شہری زندگی کو متاثر کیا ہے۔

واسا کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

لکشمی چوک: 130 ملی میٹر
مغل پورہ: 132 ملی میٹر
گلشن راوی: 133 ملی میٹر
چوک ناخدا: 122 ملی میٹر
اقبال ٹاؤن: 128 ملی میٹر
قرطبہ چوک: 125 ملی میٹر
سمن آباد: 135 ملی میٹر
ائرپورٹ: 71 ملی میٹر
گلبرگ: 41 ملی میٹر

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago