اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس ایکٹ پر صدر مملکت آصف زرداری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایوان صدر اس معاملے میں بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔
ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی جانب سے مدارس ایکٹ پر کیے گئے اعتراضات حیرت کا باعث ہیں۔ ان کے مطابق ان اعتراضات کا طریقہ کار قانونی اور آئینی تقاضوں کے مطابق نہیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ آئین کے تحت مقررہ وقت کے اندر اعتراضات کرنے کی شرط کو نظرانداز کیا گیا ہے اور اعتراضات قسطوں میں کیے گئے، جو مناسب عمل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار اعتراضات کا جواب دینے کے بعد دوبارہ اعتراضات اٹھانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے، لیکن ان کے پاس یہ اعتراضات نہیں بھیجے گئے۔
اسلم غوری نے کہا کہ جو اعتراض اسپیکر کو بھیجا گیا تھا، اس کا جواب دیا جا چکا ہے۔ اس کے باوجود ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور دینے کی کوشش نہیں کی، جو حیران کن ہے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…