اجے دیوگن کی فلم ’’میدان‘‘ باکس آفس پر ناکام، 180 کروڑ کا خسارہ
ممبئی:بالی ووڈ کے سپر اسٹار اجے دیوگن کی 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم "میدان” نے باکس آفس پر مایوس کن پرفارمنس دی، اور یہ مکمل طور پر فلاپ ثابت ہوئی۔ کھیلوں پر مبنی اس ڈراما فلم کو شائقین کی طرف سے کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی، حالانکہ ناقدین نے اس کی کہانی اور کارکردگی کی تعریف کی۔
میدان” ایک بایوپک تھی جو بھارتی فٹبال کوچ سید عبدالرحیم کی زندگی پر مبنی تھی، اور یہ فلم ایڈ کی مناسبت سے ریلیز کی گئی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ ناظرین کو متوجہ کیا جا سکے۔ تاہم، یہ حکمت عملی ناکام ثابت ہوئی۔
250 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے تیار ہونے والی اس فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں صرف 28.35 کروڑ روپے کمائے، دوسرے ہفتے میں 10.25 کروڑ اور تیسرے ہفتے میں بمشکل چند کروڑ کا بزنس کیا۔ عالمی سطح پر اس فلم نے تقریباً 68 کروڑ روپے کی کمائی کی، جس کے نتیجے میں پروڈیوسرز کو 180 کروڑ روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم کے موضوع اور شائقین کی توقعات کے درمیان فرق اس کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ تھی۔ اس کے علاوہ، اکشے کمار کی فلم "بڑے میاں چھوٹے میاں” بھی ایک ہی وقت میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے "میدان” کی کمائی کو مزید متاثر کیا۔
فلم کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد، اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تاکہ پروڈیوسرز کو کچھ حد تک نقصان کی تلافی ہو سکے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…